“ڈپریشن” کراچی سے 450 کلومیٹر دور، 19 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے 15 اگست کی دوپہر تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 16 اگست کی دوپہر سے ایک اور ہوا کا کم دباؤ اثر انداز ہونا شروع ہوگا جس سے شہر میں بہت زیادہ شدت کی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ 18 یا 19 اگست کی دوپہر تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سمندر میں 14 اگست تک طغیانی رہے گی لہٰذا ماہی گیر گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کو دریا میں بہا دیا

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہےکہ بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سینٹر نے الرٹ بھی جاری کیا جس کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن اس وقت کراچی سے 450کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، ڈپریشن کا فاصلہ ٹھٹھہ سے 500 کلومیٹر  کی دوری پر ہے، ڈپریشن گزشتہ 12 گھنٹوں میں مزید جنوب مغربی سمت کی جانب بڑھا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں موجود اس سرگرمی کو ٹروپیکل سائیکلون سینٹر مسلسل مانیٹر کررہا ہے، بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Related Posts