وزیر اعظم 9 اگست کو کامیاب پاکستان منصوبے کا آغاز کرینگے،شوکت ترین

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM will launch the Kamyab Pakistan Programme on August 9: shaukat tarin

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے کامیاب پاکستان منصوبہ 9 اگست کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا، وزیر اعظم 9 اگست کو کامیاب پاکستان منصوبے کا آغاز کرینگے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور وزارت کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کی لانچنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان 9 اگست کو کامیاب پاکستان منصوبے کا آغاز کریں گے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہو گا۔

مزید پڑھیں:سندھ میں دوبارہ پابندیاں، ریسٹورنٹ، سینماء ملازمین اوراساتذہ گزربسر کیسے کرینگے؟

انہوں نے بتایا کہ ہاؤسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضے کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہوں گے، ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے۔

سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے اجلاس کو بتایا کہ لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے، جس کیلئے اربوں روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، 5 لاکھ روپے تک بغیر سود کے قرضہ دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کامیاب کسان پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی، حکومت مستحق خاندان کے 1 فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو لوکاسٹ ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا، مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے۔

Related Posts