وزیراعظم عمران خان 10 نومبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کونسل سے خطاب کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Preparations for PM Imran Khan's meeting in Hafizabad tomorrow

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان 10 نومبر کو روس کے زیر اہتمام شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ کونسل اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے وزیر اعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ کونسل اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

وزیراعظم 10 نومبر کو روس کی میزبانی میں ہونے والی سمٹ میں شرکت کریں گے جبکہ چینی صدر ، بھارتی وزیر اعظم اور دیگر ممبر ممالک کے سربراہان بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

آئندہ اجلاس میں افغانستان ، بیلاروس ، ایران ، منگولیا کے مبصرین شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں ترکی ، سری لنکا ، آذربائیجان ، آرمینیا ، کمبوڈیا اور نیپال بھی حصہ لیں گے۔

روس نے 2019-2020 میں شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت حاصل کی تھی،کورونا وائرس وبائی امراض کی دوسری لہر کی وجہ سے روس ویڈیو کانفرنس کے طور پر اس اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ پاکستانی خارجہ پالیسی کی اہم بنیاد ہے۔شاہ محمود قریشی

ذرائع نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت برائے تجارت ، کورونا کے تجارتی تعاون ، عالمی سیاسی اور سماجی و اقتصادی اثرات ، افغانستان میں امن کی کوششوں اور دہشت گردی سمیت اہم امور پر غور کریں گے۔

Related Posts