اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا،اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے معاملے کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں پاکستان نرسنگ کونسل سے متعلق آرڈیننس کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
اجلاس میں 34 ادویات کی قیمتیں بھی مقرر کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس انڈونیشیا کو عالمی کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد کے لیے انسانی امداد کی منظوری بھی دے گا۔
مزید پڑھیں:علمائے کرام معاشرے کی اصلاح کےلیے موثر کردار ادا کریں، وزیراعظم