کوئٹہ: وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے لاپتہ افراد کے معاملے پر بلوچ عوام کے ساتھ مل کر آواز اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لاپتہ افراد کامسئلہ قانون کے مطابق حل نہ ہوا تو احساسِ محرومی ختم نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں خضدار کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت اتفاق اور یکجہتی سے دہشت گردی کو ایک بار پھر شکست دے گی۔ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی اتفاق اور اتحاد سے آگے بڑھنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان کا استقبال