وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے، شہباز شریف
عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل منگل کے روز طلب کر لیا ہے جس میں قومی سلامتی کے امور پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں وفاقی وزراء اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی سلامتی کمیٹی  کا  انسدادِ دہشت گردی جاری رکھنے پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ میں آج دئیے جانے والے دھرنے کے متعلق بھی تبادلۂ خیال کیے جانے کی توقع ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت گزشتہ ہفتے کرنا تھی، تاہم بعض وجوہات کے باعث قومی سلامتی کمیٹی کا یہ اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔ 

گزشتہ ماہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور اسے مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اپریل کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا 41 واں اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، شعبۂ اطلاعات، دفاع، خزانہ، خارجہ اور داخلہ کے وزرا نے شرکت کی۔

Related Posts