اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب کی تکمیل اور متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی کے مختصر قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔پاکستان آمد سے قبل وزیر اعظم نے اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ اور عمرے کی ادائیگی کی تکمیل کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان آمد سے قبل وزیر اعظم نے ابوظہبی میں مختصر قیام کیا۔ دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم نے روضۂ رسول ﷺ پر بھی حاضری دی۔
صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیر اعظم کی سمری واپس بھیج دی