اوگرا کا رواں ماہ کیلئے ایل پی جی کی قیمت 15روپے کم کرنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں ماہ کیلئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت 15 روپے 27   پیسے فی کلو کم کی گئی ہے۔ نئی قیمت 231 روپے 85 پیسے ہوگئی۔ گھریلو سلنڈر بھی سستا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایل پی جی کی قیمتوں میں 13.34 روپے فی کلو اضافہ

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام وزنی گھریلو سلنڈر کی قیمت 180 روپے 28 پیسے کی کمی کے ساتھ 2 ہزار 735 روپے 83 پیسے ہوگئی۔ گزشتہ ماہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 916روپے 11 پیسے تھی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے  مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے  کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے گزشتہ ماہ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اپریل 2022 کے لیے فی کلو ایل پی جی کی قیمتوں میں 13.34 روپے کا اضافہ کیا تھا۔

ایل پی جی کے گھریلو 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 157.44 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے 1 کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 247.12 روپے ہو گئی تھی ۔

Related Posts