وزیر اعظم 2 روزہ دورے کیلئے عرب امارات روانہ، ویڈیو سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف قرض میں ریلیف کے مشن پر 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے ہیں جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر وفاقی کابینہ اراکین کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

 وزیر اعظم  نے 1 تیر سے 2 شکار کیے۔ بلاول بھٹو زرداری

وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی متحدہ عرب امارات جارہا ہے جس میں وفاقی کابینہ کے اہم اراکین شامل ہیں۔ دورے کے دوران اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوگی۔

دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اماراتی صدر کے علاوہ دیگر اماراتی اعلیٰ عہدیداران سے بھی ملاقات کریں گے جن کے دوران دو طرفہ معاشی و تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقعے پر دبئی سمیت دیگر اماراتی ریاستوں میں مقیم پاکستانی شہریوں کیلئے روزگار کے مواقع سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا   کہ بین الاقوامی جنیوا کانفرنس کے دوران وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے 1 تیر سے 2 شکار کیے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم کی خارجہ پالیسی کامیاب ہوگئی ہے۔

Related Posts