اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 27) کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں مصر کے 2 روزہ دورے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے مصر روانہ ہوئے۔ 7 نومبر سے مصری سیاحتی شہر شرم الشیخ میں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 27) کانفرنس شروع ہو رہی ہے جس میں 197 رکن ممالک شریک ہوں گے۔
وزیر خارجہ کا یورپی یونین سے سیلاب زدگان کی امداد پر اظہارِ تشکر
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے کوپ 27 بڑی اہمیت کا حامل پلیٹ فارم ہے۔ کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ موسمیاتی انصاف کے مسائل پر فوری کارروائی کی ضرورت پر غور کیا جائے گا۔
وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ورلڈ لیڈرز سمٹ کے دوران سربراہانِ مملکت سے خطاب کریں گے اور اہم مسائل پر پاکستان کا نقطۂ نظر عالمی برادری کے سامنے رکھیں گے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات بھی ہوگی۔
مریم اورنگزیب کے بیان کے مطابق وزیر اعظم مصر کے دورے کے دوران ناروے کے ہم منصب کے ہمراہ اعلیٰ سطحی گول میز کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ 7ا کتوبر کو مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ کوپ 27 کی میزبانی سعودی عرب کر رہا ہے۔
بیان کے مطابق کانفرنس کی میزبانی سعودی وزیر اعظم محمد بن سلمان کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم دورۂ مصر کے دوران متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان عالمی ماحولیاتی تبدیلی پر بحث، مذاکرات اور اجتماعی کارروائی میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔