اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریبات منعقد کرنے پر متعلقہ وزارت اور اداروں کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ شب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے حوالے سے شاندار تقریبات منعقد کرنے پر میں متعلقہ تمام اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
پاکستان کا قیام معجزے سے کم نہیں تھا۔ وزیر اعظم
وزیر اعظم نے مریم اورنگزیب کی قیادت میں وزارتِ اطلاعات و نشریات، پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) اور متعلقہ تمام اداروں کو جشنِ آزادی کی تقریبات کامیابی سے منعقد کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کےحوالے سےشاندار تقریبات منعقد کرنے پرمیں مریم اورنگزیب کی قیادت میں وزارتِ اطلاعات و نشریات،ISPR اورمتعلقہ تمام اداروں کومبارکباد پیش کرتاہوں.زندہ قومیں اپنی نوجوان نسل کواپنی پہچان بھولنےنہیں دیتیں،اور آج کےتاریخی دن آپ سب نےمل کراس بات کویقینی بنایا
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 14, 2022