وزیر اعظم شہباز شریف حکومتی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا روانہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف حکومتی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا روانہ
وزیر اعظم شہباز شریف حکومتی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اسلام آباد سے جنیوا کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ لچکدار پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

جنیوا روانگی سے قبل وزیراعظم نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کا کیس دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور بحالی کے لیے حکومت کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم ترقی کے شراکت داروں اور دوست ممالک کے سامنے لچک کے ساتھ بحالی اور تعمیر نو کے لیے تباہی کے بعد کا جامع فریم ورک پلان رکھیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انسانیت عالمی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آج کے اقدامات ہماری آنے والی نسلوں کے لچکدار مستقبل کی تشکیل کریں گے۔

مزید پڑھیں:مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہوسکتا ہے، ڈیفالٹ سے بچنے کا روڈ میپ چاہئے۔شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ بڑی تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں پاکستانی ہمدردی اور یکجہتی کی تلاش میں ہیں۔

Related Posts