یکم مئی تک ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیں گے۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یکم مئی تک ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیں گے۔وزیر اعظم
یکم مئی تک ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیں گے۔وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پاکستان میں بجلی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت یکم مئی تک ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کا درست طریقے سے اندازہ ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے نہ تو ایندھن حاصل کیا اور نہ ہی پاور پلانٹس کی بر وقت مرمت پر کوئی توجہ دی۔

یہ بھی پڑھیں:

غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے مسلم امہ کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم نے ملک بھر میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا فیسلہ کیا ہے جن پر عملدرآمد کے بعد توقع ہے کہ یکم مئی تک لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر قابو پالیا جائے گا اور صورتحال ان شاء اللہ معمول پر آجائے گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ مسلم امہ کو غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔مسلم ممالک قدرتی وسائل سے مالامال ہیں، انہیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے۔ اسرائیل معصوم فلسطینی عوام کو نشانہ بنا رہا ہے جس پر امتِ مسلمہ کی جانب سے بھرپور جواب کی ضرورت ہے۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام مسائل کو اتحاد سے حل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ کشمیر کا مسئلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ 

Related Posts