اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان قوم سے کیا گیا اپنا احتساب کا وعدہ پورا کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور تحریکِ انصاف کی حکومت کو آزاد پاور پروڈیوسرز( آئی پی پی سیکٹر ) اور اس میں موجود بدعنوانی کو بے نقاب کرنے میں وقت لگا۔
پیغام میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت آئی پی پی سیکٹر کی رپورٹ پبلک کرنے اور کمیشن بنانے پر کام کر رہی ہے تاکہ رپورٹ کے مندرجات پر تفتیش کی جاسکے جس کے بعد فارنسک آڈٹ کو 90 روز میں لانے پر کام جاری ہے۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ وزیرِ اعظم عمران خان اور تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی۔
It took PM IK & PTI govt to examine the IPP sector & the corruption within it that had been ongoing for decades. Report public & commission being formed to investigate findings of Report plus carry out forensic audit – within 90 days. Fulfilling our anti-corruption commitments
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 22, 2020