اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آسٹریلیا کے خلاف آج شام کو ہونے والے سیمی فائنل میں پاکستان کی فتح کی صورت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔
متحدہ عرب امارات میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بینر تلے کرکٹ کا عالمی مقابلہ جاری ہے۔ نجی ٹی وی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یو اے ای کے دورے کا فیصلہ کر لیا۔
مریم نواز کی وزیر اعظم پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے پر تنقید
وزیر اعظم کی آرمی پبلک اسکول کیس پر بریفنگ کے بعد سپریم کورٹ آمد
وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی جیت کی صورت میں یو اے ای کا دورہ کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں فتح کیلئے پر عزم ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھیں گے۔
کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم سے جیتنے میں محمد رضوان اور شعیب ملک کو فلو ہونے کے باعث مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ سیمی فائنل میچ آج شام 7بجے شروع ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے یو اے ای کے دورے کے موقعے پر وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری ہمراہ ہوں گے۔ وزیر اعظم آفس عمران خان کا ممکنہ دورہ شیڈول کر رہا ہے۔