اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان انصاف ڈاکٹرز فورم کے کنونشن میں شریک ہونے کیلئے لاہور کا 1 روزہ دورہ آج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور کا 1 روزہ دورہ کریں گے جس کے دوران مختلف اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور انصاف ڈاکٹرز فورم کنونشن میں بھی شریک ہوں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان 1 روزہ دورۂ لاہور کے دوران گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقات کریں گے۔ عثمان بزدار وزیرِ اعظم کو پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلے علم کے شہر کی تعمیر میرا خواب ہے۔وزیرِ اعظم