آپ کا وزیر اعظم آپ کیساتھ، عمران خان فون پر عوام سے بات آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آپ کا وزیر اعظم آپ کیساتھ، عمران خان فون پر عوام سے بات آج کریں گے
آپ کا وزیر اعظم آپ کیساتھ، عمران خان فون پر عوام سے بات آج کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام میں عوام سے براہِ راست فون پر بات آج کریں گے جس کا مقصد حکومتی اقدامات پر عوام کو اعتماد میں لینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بطور وزیر اعظم عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا، تاہم صدرِ مملکت نے انہیں نگراں وزیر اعظم کی تقرری تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام میں عوام عمران خان سے سوال و جواب کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی صورتحال پر از خود نوٹس کیس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام میں کی گئی گفتگو ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔ وزیر اعظم تحریکِ انصاف کے 3 سال 7 ماہ پر مشتمل دور میں اٹھائے گئے اقدامات پر عوام کے تحفظات دور کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جانی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اسپیکر کی جانب سے رولنگ دے کر تحریک مسترد کردی اور قومی اسمبلی اجلاس بھی ملتوی کردیا۔

اسپیکر اسد قیصر نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی توثیق کردی۔ وزیر اعظم کا قوم سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ میں نے صدرِ مملکت کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے۔ بعد ازاں صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی باضابطہ طور پر تحلیل کردی۔ 

Related Posts