وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے کیلئے کراچی آج پہنچیں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے کیلئے کراچی آج پہنچیں گے
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے کیلئے کراچی آج پہنچیں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے کیلئے کراچی آج پہنچیں گے جہاں معاونِ خصوصی محمود مولوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے علاوہ دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر کے وقت کراچی پہنچیں گے اور کراچی پورٹ ٹرسٹ میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس دوران وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیرِ ریلوے اعظم سواتی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

شہرِ قائد میں وزیر اعظم عمران خان ڈاکیارڈ کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ ریلوے اعظم سواتی عمران خان کو کراچی سرکلر ریلوے میں اب تک کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔دورے کے دوران وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

اس دوران وزیر اعظم عمران خان سندھ میں وفاقی منصوبوں کا جائزہ لیں گے اور اہم ہدایات جاری کریں گے۔ وزیر اعظم کے پی ٹی سے براہِ راست حب چوکی کا دورہ بھی کریں گے۔عمران خان کی کراچی سے واپسی آج رات تک ہوگی۔ 

خیال رہے کہ 3 روز قبل یہ خبرسامنے آئی کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان منگل کے روز کراچی کا دورہ کریں گے جس کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

 حال ہی میں سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئیں اور تشکیلِ نو کا عمل مکمل کر لیا گیا جس میں وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کیے گئے، بعض وزراء قلمدانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بعض اراکینِ اسمبلی وزراء بن گئے۔

مزید پڑھیں: سندھ کی سیاست میں ہلچل، وزیر اعظم کراچی کا دورہ کریں گے

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے میاواکی کے جنگلات میں 10 بلین ٹرین سونامی کے تحت اربن فاریسٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان دے کر جائیں گے۔

پیر کے روز وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میاواکی جنگلات اگانے پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا میاوا کا جنگل اگایا گیا ہے۔ ساری دنیا میں موسم گرم ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: آنے والی نسلوں کو بہتر پاکستان دے کر جائیں گے، وزیراعظم عمران خان

Related Posts