اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج لاہور کے ایک روزہ دورے کے موقعے پر راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں اپنا کیس بہتر طریقے سے پیش کرینگے۔
اپوزیشن کو سینیٹ میں شکست، حکومت نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظورکروالیا
گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ میں راوی پراجیکٹ کی اہمیت کو بہتر طریقے سے رکھے گی۔ منصوبے کے متعلق یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کر رہی ہے۔ یہ ایک جدید قسم کا شہر ہوگا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI, while visiting Ravi Urban Development Authority (RUDA) project site earlier today: pic.twitter.com/101hjlukOq
— Prime Minister's Office (@PakPMO) January 28, 2022
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے (آر یو ڈی اے) کو دبئ اور ملائشیاء کے شہروں کی طرح جدید طرز پر تعمیر کریں گے جو ایک جدید ترین شہر بنے گا اور اس کی توسیع افقی کی بجائے عمودی سمت میں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ راوی منصوبے کا مقصد لاہور کی توسیع کو روکنا ہے۔ اگر پنجاب کا صوبائی دارالحکومت اسی طرح پھیلتا رہا تو پانی کی سطح نیچے چلی جائے گی۔ کوڑا کرکٹ کی صفائی بھی مستقبل کی حکومتوں کیلئے چیلنج ثابت ہوگی۔