وزیر اعظم عمران خان اسکالر شپ کمپلینٹ سیل کا افتتاح آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی 'میں، 'میرا' اور 'مجھے' کی تکرار، ویڈیو وائرل
عمران خان کی 'میں، 'میرا' اور 'مجھے' کی تکرار، ویڈیو وائرل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج اسکالر شپ کمپلینٹ سیل کا افتتاح کریں گے جس کا مقصد تعلیمی شعبے سے متعلق شکایات کا ازالہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نسٹ یونیورسٹی میں اسکالر شپ کمپلینٹ سیل کا افتتاح  اور اس موقعے پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نور الحق قادری کا وزیر اعظم سے عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات تیز کئے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

نسٹ یونیورسٹی میں خطاب کے دوران وزیر اعظم قومی  و سیاسی نوعیت کے موضوعات اور ملک میں تعلیم کے شعبے کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی اور معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گزشتہ روز ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عوام کو معیاری خدمات اور ریلیف دینے سے متعلق ہلدایت کی۔ 

وزیر اعظم نے لوگوں کے حقوق، جان و مال کے تحفظ اور معاشرے میں تجاوزات، قبضہ مافیا اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Related Posts