وزیرِ اعظم عمران خان جناح کنونشن سینٹر میں ٹائیگر فورس سے خطاب آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan leaves for Quetta

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان آج جناح کنونشن سینٹر میں ٹائیگر فورس سے خطاب آج کریں گے اور رضا کار فورس کے نوجوانوں کا لہو گرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف نے تصدیق کی کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج ٹائیگر فورس کے ٓپر جوش، محبِ وطن اور جانثار رضا کاروں سے خطاب کریں گے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جناح کنونشن سینٹر میں ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ آج دن 1 بجے شروع ہونے والے کنونشن میں ٹائیگر فورس سمیت کوئی بھی شخص ماسک لگائے بغیر شریک نہیں ہوسکے گا۔

ٹائیگر فورس ممبران اپنے رکنیت کارڈز اور جیکٹس پہن کر کنونشن میں شریک ہوں گے۔ موبائل فونز اور ہینڈ بیگ لانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ فورس کے رضا کار اپنا قومی شناختی کارڈ بھی شناخت کی تصدیق کیلئے ساتھ لائیں گے۔ 

وفاقی حکومت گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم جلسے کے بعد اپوزیشن کو واضح جواب دینے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ ٹائیگر فورس سےخطاب میں وزیرِ اعظم عمران خان سے اپوزیشن پر بھی تنقید کے نشتر برسانے کی توقع کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ڈی ایم کے پہلے سیاسی پاور شو سے حکومت کی نیندیں حرام

Related Posts