وزیر اعظم نے مٹیاری تا لاہور الیکٹرک ٹرانسمشن لائن کا افتتاح کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے باعث جنم لینے والی مہنگائی پر جلد قابو پائیں گے۔وزیراعظم
کورونا کے باعث جنم لینے والی مہنگائی پر جلد قابو پائیں گے۔وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مٹیاری تا لاہور الیکٹرک ٹرانسمشن لائن کا افتتاح کردیا جس کا مقصد لائن لاسز پر قابو پانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مٹیاری تا لاہور الیکٹرک ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سپلائی چین متاثر ہونے کے باعث مہنگائی پیدا ہوئی جو عارضی ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی پر جلد قابو پائیں گے  جبکہ قرض ادا کرنے کیلئے ملک کی آمدنی میں اضافہ ضروری ہے۔ کورونا کے باعث ہونے والے مسائل کے دوران بھی سی پیک پر کام ہورہا ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بوسیدہ ٹرانسمشن لائنز کے باعث لاسز زیادہ ہوتے ہیں جبکہ وزیرِ توانائی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ سی پیک کے دیگر منصوبوں کا کام تیزی سے مکمل کریں گے جو ملکی معیشت کا اہم ستون ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم نے کہا کہ جو حکومت الیکشن کا سوچتی ہے وہ صوبے کیلئے کچھ نہیں کرتی، بلوچستان کے سیاسی لوگ بھی قصوروار ہیں جو صرف اپنے حلقے کا سوچتے ہیں، صوبے کی ترقی پاکستان کی ترقی کو فائدہ پہنچائے گی۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے جھل جھاؤبیلہ شاہراہ کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں بدعنوانی کی گئی،گزشتہ دور میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات کا کہا، ماضی کی نسبت 20 کروڑ کم لاگت میں شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کا سوچنے والی حکومت بلوچستان کیلئے کچھ نہیں کرتی، وزیراعظم

Related Posts