اپنی روح فروخت مت کرنا، وزیرِ اعظم عمران خان نے مولانا رومی کا قول شیئر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے پر برہم، رپورٹ طلب کر لی
وزیرِ اعظم جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے پر برہم، رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد: کورونا وائرس میں مبتلا وزیرِ اعظم عمران خان نے قرنطینہ کے دوران فارسی زبان کے صوفی شاعر مولانا جلال الدین رومی کا ایک قول شیئر کیا ہے جس میں اپنی روح کسی قیمت پر فروخت نہ کرنے کا درس دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک مکمل طور پر آزاد اور امیر انسان وہ ہے جس کی روح کی کوئی قیمت نہ لگائی جاسکے۔ مولانا رومی کا یہ قول پاکستان کی نوجوان نسل کیلئے ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے مولانا رومی کا قول شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اپنی روح کو کسی بھی چیز کے عوض فروخت مت کرنا۔ روح وہ چیز ہے جو تم اس دنیا میں لائے اور یہی وہ چیز ہے جسے خدا کے پاس واپس لے کر جاؤ گے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم عمران خان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے خط لکھ دیا ان کی خیریت دریافت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان نے بذریعہ خط بھجوائے گئے پیغام میں کہا کہ ہم وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی کورونا وائرس سے برق رفتار صحتیابی کیلئے دُعا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی قیادت نے عمران خان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے خط لکھ دیا

Related Posts