وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی
وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے۔ وزارتِ خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر مصنوعات مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق سمری مسترد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، کوئی شبہ نہیں۔فواد چوہدری

وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز متعلقہ وزارت کو واپس بھجوا دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے متعلقہ وزارت کو ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم سے متعلق نئی سفارشات تیار کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونا ہے، اس میں کوئی شبہ نہیں۔
آج وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ نہیں ہوا کرتا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک مزید اضافے کا خدشہ تھا۔

حال ہی میں وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر بحث کا فیصلہ کیا جس کے بعد قیمتوں کی سمری شوکت ترین کی زیر قیادت وزارتِ خزانہ کو ارسال کی گئی تھی۔

Related Posts