وزیرِ اعظم عمران خان کا کورونا سے متاثر بھارتی شہریوں سے یکجہتی کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متاثر بھارتی شہریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کی دُعا کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں بھارت میں رہنے والے شہریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں جو کورونا وائرس کی خطرناک لہر سے جنگ میں مصروف ہیں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں اپنے ہمسایہ ملک بھارت اور دنیا بھر میں کورونا کا شکار تمام عوام کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا کرتا ہوں۔ عالمِ انسانیت کو عالمی وباء کا سامنا کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے وبائی مرض کو دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا کا سب سے سنگین عالمی بحران قرار دیتے ہوئے 10 نکاتی حل پیش کردیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دو روزہ خصوصی اجلاس سے گزشتہ برس دسمبر کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران نے عالمی رہنماؤں کو کورونا کی وجہ سے ہونے والی معاشی تباہی سے بچنے کیلئے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا اور قرضوں کی معطلی اور امیر ممالک میں رکھے ہوئے چوری شدہ اثاثوں کی واپسی پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے کورونا کے سنگین عالمی بحران کا 10 نکاتی حل پیش کردیا

Related Posts