وزیرِ اعظم عمران خان خیبر پختونخوا کے سابق آئی جی ناصر درانی کے انتقال پر افسردہ ہو گئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
وزیرِ اعظم عمران خان خیبر پختونخوا کے سابق آئی جی ناصر درانی کے انتقال پر افسردہ ہو گئے
وزیرِ اعظم عمران خان خیبر پختونخوا کے سابق آئی جی ناصر درانی کے انتقال پر افسردہ ہو گئے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے خیبر پختونخوا پولیس کے سابق آئی جی ناصر درانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں غیر معمولی پولیس افسر قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس ناصر درانی کی رحلت کا جان کر افسردہ ہوں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ بطور آئی جی وہ خیبر پختونخوا کی اصلاح کے عمل میں نہایت مؤثر رہے۔

وزیرِ اعظم نے سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک غیر معمولی پولیس افسر سے محروم ہوگیا ہے۔ 

 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے جو میو ہسپتال میں کچھ دنوں سے زیرِ علاج تھے۔

ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ ناصر درانی کو پھیپھڑوں میں انفیکشن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، جس کے باعث انہیں گزشتہ ایک ہفتے قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کورونا کے باعث انتقال کر گئے