سعودی عرب کا قومی دن، وزیر اعظم کی محمد بن سلمان کو مبارکباد

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
سعودی عرب کا قومی دن، وزیر اعظم کی محمد بن سلمان کو مبارکباد
سعودی عرب کا قومی دن، وزیر اعظم کی محمد بن سلمان کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقعے پر ولی عہد محمد بن سلمان اور خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں مملکتِ سعودی عرب کے تاریخی یومِ تاسیس کے موقعے پر خادمِ حرمین شریفین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

روس یوکرین تنازعہ، دُنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔وزیر اعظم

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مملکت کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے دعا کی کہ پاکستان اور سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن رہیں اور یہاں کے باشندوں کو خوشحالی ہمیشہ میسر رہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے روس یوکرین تنازعے کے دوران روس کے دورے سے متعلق  وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈپلومیسی کے ساتھ ہے کسی تنازعے کے ساتھ نہیں، دُنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان ڈپلومیسی کے ساتھ کھڑا ہے، روس کے دورے کا پروگرام یوکرین بحران سے پہلے بنا، ہم تنازعے کے ساتھ نہیں، روسی صدر نے دورے کی دعوت بہت پہلے دی۔