اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ہولی کے رنگارنگ مذہبی تہوار کے موقعے پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری پوری ہندو برادری کو ہولی کا رنگا رنگ تہوار بہت مبارک ہو۔
ہماری پوری ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار بہت مبارک۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 28, 2021
یاد رہے کہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ہندو برادری ہولی کا مذہبی تہوار آج منا رہی ہے جس کے دوران لاکھوں کی تعداد میں عوام مختلف مقامات پر اکٹھے ہو کر رنگارنگ رسومات کا لطف اٹھائیں گے۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان سمیت ہر جمہوری ملک میں اقلیتوں کو مذہبی تہوار منانے کا مکمل حق حاصل ہے۔ شہرِ قائد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہولی کی مختلف تقاریب منعقد ہوں گی۔
ہولی کے مذہبی و ثقافتی تہوار کے دوران سب سے اہم رسم ایک دوسرے پر مختلف رنگوں کی برسات کرنا ہوتا ہے۔ لوگ ایک دوسرے کے چہرے اور جسم پر رنگ لگا کر مذہبی و ثقافتی تہوار کا لطف اٹھاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ہندو برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہولی کا مذہبی تہوار آج منا رہی ہے