اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے اداکار شان کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میری دعائیں اور نیک تمنائیں اداکار شان کی والدہ کے انتقال پر شان شاہد کے ساتھ ہیں۔ وزیرِ اعظم نے اداکار شان سے والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
My condolences and prayers go to @mshaanshahid on the passing of his mother.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 31, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل اداکار شان شاہد نے اپنی والدہ نیلو بیگم کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد میرے لیے یہ دُنیا بے معنی ہوگئی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے اپنے پیغام میں گزشتہ شب اداکار شان نے کہا کہ میری والدہ اپنے آخری سفر کیلئے روانہ ہو گئیں جبکہ یہ خبر دیتے ہوئے میرا دل غم سے معمور ہے۔
مزید پڑھیں: اپنی والدہ کے انتقال کے بعد میرے لیے دنیا بے معنی ہوگئی ہے۔اداکار شان