وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کیلئے نام طلب کر لیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کیلئے نام طلب کر لیے
وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کیلئے نام طلب کر لیے

اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کیلئے نام طلب کر لیے جس کیلئے مشاورت وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی، عامر کیانی، پرویز خٹک، شفقت محمود اور قاسم سوری سے کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے تنظیم سازی پر مشاورت کے بعد فیصلیہ کیا کہ پہلے مرحلے میں مرکزی تنظیم کے عہدیداروں کو نامزد کیا جائے۔ بعد ازاں پنجاب، کے پی کے، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کیلئے بھی نامزدگی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی نئی تنظیم سازی کااعلان کردیا

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس

دورانِ اجلاس وزیراعظم نے مرکزی اور صوبائی تنظیموں کیلئے مجوزہ نام طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر اندر نام فراہم کیے جائیں۔ پارٹی کی تنظیم سازی کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ سیاسی سرگرمیاں بحال کی جاسکیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا، جس کے تحت وفاقی وزیراسدعمر تحریک انصاف کے نئے سیکریٹری جنرل، پرویز خٹک خیبر پختونخوا، علی زیدی سندھ ، قاسم سوری بلوچستان اور شفقت محمود پنجاب کے صدر ہونگے۔

خسرو بختیار کو جنوبی پنجاب کا صدر بنا دیا گیا۔ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی نئی تنظیم سازی کے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے سے آج سے 3 روز قبل اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔ 

Related Posts