وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پاک بھارت تعلقات پر اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے پاک بھارت تعلقات سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کیا ہے جس کے دوران ہمسایہ ملک کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات سے متعلق اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پاک بھارت تعلقات پر اہم اجلاس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ساتھ دفترِ خارجہ کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کے دوران پاک بھارت تعلقات پر وزارتِ خارجہ کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد پاک بھارت تعلقات کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

قبل ازیں وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ تجارتی معاملات پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کابینہ ذیلی کمیٹی بھارت کے ساتھ تجارت کی تجاویز مرتب کرے گی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں بھارت سے چینی اور کپاس کی درآمد کی تجویز مسترد کردی۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی،شرکا نے 22 نکاتی ایجنڈے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی تجویز مسترد کردی

Related Posts