وزیرِ اعظم کی اتحادیوں سے مشاورت مکمل، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے 3نام زیرِ غور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کی اتحادیوں سے مشاورت مکمل، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے 3نام زیرِ غور
وزیرِ اعظم کی اتحادیوں سے مشاورت مکمل، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے 3نام زیرِ غور

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے اتحادی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے مشاورت مکمل کر لی، اتحادیوں نے انتخاب کیلئے امیدوار کی نامزدگی کا اختیار وزیرِ اعظم کو دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے اتحادی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل مکمل ہوگیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ولید اقبال، اعجاز چوہدری اور محسن عزیز کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو امیدوار نامزد کر رکھا ہے۔ عبدالغفور حیدری کو گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے نامزد کیا۔ 

خیال رہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے 3 ناموں پر غور سے قبل حکومت کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹرمولانا غفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کی گئی۔

جے یوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے 2 روز قبل ملاقات ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد پرویزخٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے آفر کی۔

مزید پڑھیں: حکومت نے مولانا غفورحیدری کوڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کردی

Related Posts