قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی روک تھام کیلئے15رکنی کونسل تشکیل دے دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر کی قیادت میں پارلیمانی اقدار کے نفاذ کیلئے سینئر اراکینِ پارلیمنٹ پر مشتمل 15 رکنی کونسل قائم کردی گئی جس میں وفاقی وزراء بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور اراکین کی جانب سے ضابطۂ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی نے 15 رکنی کونسل قائم کی ہے جس کی سربراہی اسد قیصر کریں گے۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود اور وزیرِ دفاع پرویز خٹک سمیت 15 اراکینِ اسمبلی کو 15 رکنی کونسل کا رکن بنایا گیا ہے جن میں اختر مینگل، فخر امام، رانا تنویر، ایاز صادق اور فہمیدہ مرزا شامل ہیں۔

پارلیمانی اقدار کے نفاذ کیلئے قائم کی گئی کونسل میں خالد مقبول صدیقی، طارق بشیر چیمہ، راجہ پرویز اشرف، محمود بشیر، آفتاب شعبان میرانی، خالد مگسی اور شاہدہ اختر کو بھی رکن بنایا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے پر تین ارکان پارلیمنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

 قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حامد حمید ، عطااللہ اور نوید قمر کو گزشتہ ماہ شوکاز نوٹس جاری کردیئے تھے۔

مزید پڑھیں: ہنگامہ آرائی ، اسپیکر قومی اسمبلی نے شوکاز نوٹس جاری کردئیے