عوام جتنا ٹیکس دیں گے، اسے مہنگائی میں کمی کیلئے استعمال کرینگے۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام جتنا ٹیکس دیں گے، اسے مہنگائی میں کمی کیلئے استعمال کرینگے۔وزیراعظم
عوام جتنا ٹیکس دیں گے، اسے مہنگائی میں کمی کیلئے استعمال کرینگے۔وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو قوم انصاف نہیں کرتی، وہ تباہ ہوجاتی ہے، مدینہ کی ریاست میں انصاف ہوا کرتا تھا۔ عوام جس قدر ٹیکس دیں گے، اسے مہنگائی میں کمی لانے کیلئے استعمال کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کے بلاسود قرضوں کے اجراء کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ریاست کمزور طبقے کی ذمہ داری اٹھانے کیلئے عوام کی مدد کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے تیار ہے۔نیول چیف

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کی مدد کا مقصد انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ پاکستان ایک بڑے خواب کا نام ہے۔ ملک کو مثالی اسلامی ریاست بنانا تھا، افسوسناک یہ ہے کہ 1947 سے ہی ملک درست سمت پر گامزن نہیں ہوسکا۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جو انسان اپنے نظرئیے سے ہٹ جائے، بھٹک جاتا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا۔ پیسے زیادہ آئے تو بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے جبکہ پیٹرولیم 10روپے لٹر کم کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قوم جتنا ٹیکس دے گی، وہ پیسہ نچلے طبقات پر لگایا جائے گا۔ گھر بنانے کیلئے 20 لاکھ تک کا قرض بلا سود دیا جائے گا۔ حکومت کا مقصد عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ بلاسود قرض دینے کا مقصد لوگوں کو اپنا گھر بنانے کے قابل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے کہ اپنا گھر بنائے۔ پاکستان میں گھر بنانا مشکل تھا۔ حکومت بینکوں کو سبسڈی دے کر عوام کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ 45 لاکھ خاندانوں کو 1000ارب قرض دے کر اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل بنائیں گے۔ 

Related Posts