روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقم 1.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔وزیرِ اعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقم 1.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 1 ارب ڈالر سے زائد فنڈز موصول ہونے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اچھی خبر موصول ہوئی ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نئے سنگِ میل عبور کر رہا ہے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں رواں ہفتے جمعے کے روز تک جمع کرائی گئی رقم 1 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری بھی 1 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ اکاؤنٹس اور جمع کرائی گئی رقم آج سے 2 ماہ قبل 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی جس کے بعد نئے ریکارڈز قائم ہوئے۔ 

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا میں سافٹ امیج کو پرموٹ کرنا ہے تو پہلے پاکستانیت کو پرموٹ کریں۔ افغانستان میں امریکا کی جنگ لڑنے کے باوجود امریکی ہمیں برا بھلا بھی کہتے ہیں۔

شہرِ اقتدار میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا اس کی عزت کرتی ہے جو پہلے اپنی عزت کرے۔ اچھی انگریزی بولنے سے یا انگریزی کپڑے پہننے سے سافٹ امیج نہیں ابھرتا بلکہ یہ احساس کمتری  کی نشانی ہے۔

مزید پڑھیں: سافٹ امیج کیلئے پہلے پاکستانیت کو فروغ دیں، وزیراعظم عمران خان

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) میں جمع کرائی گئی رقم  7 ماہ میں 80 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

 سمندر پار پاکستانیوں نے مارچ کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 ماہ میں جمع کرائی گئی رقم 80 کروڑ ڈالر کی حد عبور کر گئی۔

مزید پڑھیں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں رقم 80 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی

Related Posts