پاک ازبکستان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک ازبکستان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم
پاک ازبکستان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم

تاشقند: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک ازبکستان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے جبکہ افغان امن عمل خطے کیلئے ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک ازبک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے تمام ممالک کیلئے اہمیت رکھتا ہے جبکہ پاکستان ہمسایہ ملک کے مسئلے کا سیاسی حل چاہتا ہے۔

خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ازبکستان اور پاکستان کے مابین تاریخی، ثقافتی اور روحانی تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو وقت کے ساتھ ساتھ  مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

پاک ازبک تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں انقلاب آجائے گا۔ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک ہے اور تجارتی روابط کا فروغ اہم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سے عوام کا معیارِ زندگی بلند کیا جاسکتا ہے۔ افغانستان میں امن خطے کیلئے اہمیت کا حامل ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ افغان مسئلے کا پر امن سیاسی حل نکالا جائے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان تاشقند پہنچے جہاں ازبک ہم منصب اور اعلیٰ حکام نے وزیرِ اعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے یادگارِ آزادی پر پھول چڑھائے اور بین الاقوامی فورم میں شریک بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان ازبکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے پاکستان سے روانہ ہوئے۔ وفاقی وزراء فواد چوہدری، شیخ رشید احمد اور شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ تاشقند پہنچے۔

سرکاری دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ خارجہ ازبکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن کے دوران تجارت، دوطرفہ معاشی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوگی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم ازبکستان کے 2 روزہ دورے کیلئے روانہ ہو گئے

Related Posts