وزیر اعظم کی ٹیکس کلیکشن پر ایف بی آر، نئے سینٹرز کھولنے پر نادرا کی تعریف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوروں کا ٹولہ،ڈاکوؤں کا پلندہ، جتنی بھی پلاننگ کرلے میں تیار ہوں۔ وزیر اعظم
چوروں کا ٹولہ،ڈاکوؤں کا پلندہ، جتنی بھی پلاننگ کرلے میں تیار ہوں۔ وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ہدف سے زائد ٹیکس اکٹھا کرنے پر ایف بی آر جبکہ نئے رجسٹریشن کھولنے پر نادرا کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپنے شہریوں کو سہولت دینے کیلئے نادرا نے اپنی استعدادِ کار بڑھائی اور 88 نئے رجسٹریشن سینٹرز کھول دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد پر رومانیہ کے شکرگزار ہیں۔وزیرخارجہ

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رجسٹریشن سینٹرز ایسی تحصیلوں میں کھولے گئے جہاں پہلے کوئی سینٹر موجود نہیں تھا۔ بلوچستان میں 13 جبکہ سندھ میں 23 رجسٹریشن سینٹرز کھولے گئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 16، گلگت بلتستان میں 11، پنجاب میں 11، آزاد جموں و کشمیر میں 12 جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں نادرا کا ایک ایک نیا رجسٹریشن سینٹر کھولا گیا ہے۔

ایف بی آر کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے فروری میں 441ارب کے ہدف سے 28 اعشاریہ 5 فیصد زائد ٹیکس اکٹھا کیا۔ ٹیکس کلیکشن کی ماہانہ نمو 30 فیصد سے زائد ہوگئی۔

انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ ایف بی آر کی ایسی ہی اچھی کارکردگی کے باعث حکومت پیٹرول، ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی دے کر اپنے عوام کو ریلیف دینے کے قابل ہوئی ہے۔ 

Related Posts