سابق حکومتوں نے 10 سال تک نیب کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق حکومتوں نے 10 سال تک نیب کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا۔وزیراعظم
سابق حکومتوں نے 10 سال تک نیب کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا۔وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے 10 سال تک قومی احتساب بیورو (نیب) کو بدعنوانی اور اپنے ذاتی فائدے کیلئے استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے حزبِ اختلاف کے سیاسی رہنماؤں پر برس پڑے۔ ماضی کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ادارے ٹھیک ہوتے تو یہ لوگ پیسہ کیسے بناتے؟

قومی احتساب بیورو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نیب نے پہلی بار بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا اور انہیں پکڑا۔ ماضی کے حکمرانوں نے بے شرمی اور بے دردی سے ملک لوٹا۔

گزشتہ ادوار میں نیب کے کردار کے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں پتہ تھا کہ قومی احتساب بیورو میں اپنا آدمی بٹھایا ہوا ہے۔ سابق حکومتوں نے 10 سال تک نیب کو اپنے مفادات اور فائدے کیلئے استعمال کیا۔

پی ٹی آئی دورِ حکومت کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اب اسی نیب کے ہوتے ہوئے سابق حکمرانوں کی چیخیں نکل گئیں۔ موجودہ حکومت کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی اور سب کا احتساب ہوگا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں لاک ڈاؤن پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت یہ بات یادرکھے کہ لاک ڈاؤن کرکے آپ لوگوں کو بھوکا ماریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب آپ کے پاس وسائل ہی نہیں ہیں تو بھوکے لوگوں پر لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے مثال دی کہ اگر میرے بچے بھوکے ہیں تو آپ مجھے کیسے کہہ سکتے ہیں کہ آپ باہر نہ جائیں کہ لوگوں میں کورونا پھیل جائیگا؟

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کا مطلب لوگوں کو بھوکا رکھنا ہے، وزیراعظم عمران خان

Related Posts