خیبر پختونخوا میں مسترد ووٹوں کا مسئلہ ڈبل اسٹیمپ کے باعث ظاہر ہوا۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا میں مسترد ووٹوں کا مسئلہ ڈبل اسٹیمپ کے باعث ظاہر ہوا۔وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں مسترد ووٹوں کا مسئلہ ڈبل اسٹیمپ کے باعث ظاہر ہوا۔وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مسترد ووٹوں کا مسئلہ ڈبل اسٹیمپ لگانے کے باعث ظاہر ہوا ہے۔ عام طریقہ کار کے ذریعے مختلف ووٹ مسترد کرکے انتخابات میں ہیرا پھیری کی جاسکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک بار پھر خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے مسترد ووٹوں کا مسئلہ سامنے آیا کیونکہ ڈبل اسٹیمپنگ کی گئی۔ 2013 کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کے ووٹ مسترد کروا کر الیکشنز میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا ہی اسٹیٹس کو کا مسئلہ ہے جو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی مخالفت کرتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں آر ایس ایس نظرئیے کے تحت اقلیتوں پر ظلم اور انتہا پسندی پر کام ہورہا ہے جبکہ افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے سوا عالمی برادری کے پاس کوئی راستہ نہیں۔

 وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے 40 سال چیلنجز کا سامنا کیا، طالبان حکومت تسلیم کرنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں۔ بھارت میں آر ایس ایس کے تحت اقلیتوں کے ساتھ ظلم روا رکھا جارہا ہے۔

Related Posts