صنعتکاروں کو سہولیات مہیا نہ کرنے سے قومی دولت میں اضافہ نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صنعتکاروں کو سہولیات مہیا نہ کرنے سے قومی دولت میں اضافہ نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم
صنعتکاروں کو سہولیات مہیا نہ کرنے سے قومی دولت میں اضافہ نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتکاروں کو سہولیات مہیا نہ کرنے سے قومی دولت میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا جبکہ ملک کو صنعتوں کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ موٹر وے ایک اہم منصوبہ ہے۔ ملک کو صنعتوں کی ضرورت ہے جس کے بغیر ملک کی تعمیر و ترقی کی رفتار سست ہوجائے گی۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں چھوٹے اور متوسط کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دینی ہے۔ سڑکوں، اسکول اور ترقیاتی کاموں کیلئے  فنڈز استعمال ہوتے ہیں تاہم صنعتوں کو سہولیات نہ دینے سے قومی دولت میں اضافہ نہیں ہوگا۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پنجاب میں بڑی صنعتوں کا آغاز کرسکتے ہیں اور عید کے دوران سوات موٹر وے سے 27 لاکھ گاڑیاں گزریں۔ ہمیں پنجاب سمیت ملک بھر میں موٹر ویز کی تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے جبکہ سیاحت کا شعبہ وسیع اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر ویز سے ملک بھر میں سیر و سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ اگر ڈالرز میں اضافہ کرنا ہے تو صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینا ہوگی۔ چترال اور گلگت موٹر وے کا منصوبہ آنے والے وقت میں اپنی اہمیت ثابت کرے گا۔

سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے کے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ اس علاقے کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیشِ نظر موٹر وے کی اہمیت بڑھ چکی ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں رکاوٹوں کو دور کریں گے۔ ماضی کے موٹر وے منصوبوں سے ملک کو زیادہ فائدہ حاصل نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Related Posts