گلگت بلتستان میں تحریکِ انصاف کی حکومت بنائیں گے۔وزیرِ اعظم کا اعلان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
وزیرِ اعظم عمران خان ترقیاتی پیکیج کے اعلان کیلئے گلگت بلتستان کا دورہ آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان ترقیاتی پیکیج کے اعلان کیلئے گلگت بلتستان کا دورہ آج کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے انتخابات میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں تحریکِ انصاف کی حکومت بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا بیانیہ مسترد کردیا ہے جبکہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان میں حکومت بنائیں گے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں گے۔ عوام نے اپوزیشن کے خلاف ووٹ ڈال کر تحریکِ انصاف کے مؤقف کو درست ثابت کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں دھاندلی ہوئی، شدید احتجاج کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری