پاکستان، افغانستان میں امن کا سب سے بڑا حامی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان، افغانستان میں امن کا سب سے بڑا حامی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان
پاکستان، افغانستان میں امن کا سب سے بڑا حامی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا سب سے بڑا حامی ہے اور ٹرمپ حکومت نے جو اچھے اقدامات کیے ہیں ان میں افغان امن عمل بے حد اہم رہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز عالمی اقتصادی فورم کے پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹرٹیجک محلِ وقوع کے باعث ہمسایوں کا مرکز بنے گا جبکہ سی پیک بین الممالک روابط کے فروغ کا ذریعہ ہے جس سے پاکستان چین کی بڑی منڈی تک رسائی حاصل کرسکے گا۔

سی پیک کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ہم اقتصادی زونز پر توجہ دے رہے ہیں، ریلوے میں بھی تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے جبکہ افغانستان میں قیامِ امن پاکستان کے قبائلی علاقوں کیلئے زیادہ سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا اور طالبان پاکستان کے باعث مذاکرات کی ایک میز پر بیٹھے، پاکستان نے افغان امن عمل میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ثابت کیا کہ ہم افغانستان میں امن کے سب سے بڑے داعی ہیں جبکہ افغان امن عمل کا آغاز امریکا کی ٹرمپ حکومت کا کارنامہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی توجہ بھی افغان امن کی طرف رہے، ہماری خصوصی توجہ برآمدات کے شعبے پر ہے، ملک بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری بہتر ہو رہی ہے، کاروباری برادری حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کرتی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ کسان اپنی محنت کا پھل حاصل کرسکیں۔

خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کاروبار میں سہولت پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان نے بے حد کام کیا ہے، سرمایہ کار پاکستان سے مواقع اور فوائد حاصل کرسکتے ہیں، حکومت  نے لاک ڈاؤن کے دوران غریب طبقے کا خیال رکھا اور کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جمہوریت کی آخری امید ہیں۔اداکار شان

Related Posts