وزیراعظم کا افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کا نوٹس، 48گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کا نوٹس، 48گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم
وزیراعظم کا افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کا نوٹس، 48گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا ہدایات دیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تمام ادارے معاملے کی تحقیقات میں وفاقی پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

وزیراعظم نے حکم دیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ پر ترجمان دفترخارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ افغا سفیر کی بیٹی کی پر حملہ جس گاڑی میں ہوا وہ رینٹ کی گاڑی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ افسوسناک واقعہ کے فوری بعد اسلام آباد پولیس  نے انوسٹی گیشن شروع کر دی ہے۔

زاہد حفیظ چودھری کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارت خارجہ اور متعلقہ ادارے افغان سفیر اور انکے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں، افغان سفیر اور انکی خاندان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سفارتی مشن کے علاوہ عملے اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت و سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان سفیر کی بیٹی جس گاڑی میں گھر آئی اس کو ٹریس کرلیا گیاہے، وزیر داخلہ

Related Posts