لاہور: وزیراعظم عمران خان کل عوام الناس سے براہ راست گفتگو میں سوالات کے جواب دیں گے، وزیراعظم سے آپ کی بات چیت ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آپ کاوزیراعظم آپ کے ساتھ ، وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر فون پر آپ کے ساتھ براہ راست بات کریں گے ، انشااللہ کل بروز منگل دن ڈیڑھ بجے وزیراعظم فون پر سوالات کے جواب دیں گے۔
#آپکا_وزیراعظم_آپکے_ساتھ
وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک بار پھر فون پر آپکے ساتھ براہِ راست بات کریں گے- انشاء اللہ
11 مئ بروز منگل -دوپہر 1:30 بجے-
آپکے سوالات اور وزیراعظم کے جواب
وزیراعظم سے آپ کی بات چیت -ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی pic.twitter.com/phJkkO3nNK— Senator Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 10, 2021