قوم وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سے تباہ ہوتی ہے، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 25 اپریل 1996 کو کرپشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم وسائل کی کمی سے تباہ نہیں ہوتی لیکن کرپشن کی وجہ سے ضرور تباہ ہو جاتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25ویں یوم تاسیس کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ملک کے حکمران کرپشن کرتے ہیں تو قوم تباہ ہو جاتی ہے۔ جب پاکستان میں حکمران ملک کا پیسا لوٹ رہے تھے تو میں نے تحریک انصاف بنا ڈالی تھی۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر حکمران اقتدار میں آکر پیسہ بناتے ہیں۔

وزیراعظم  کا کہناتھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے قریب تھا ایسے میں سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے ہماری مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈھائی سال کی کارکردگی پر فخر ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7، 8 ماہ سے سرپلس میں جارہا ہے، اسٹاک مارکیٹ بھی زبردست جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گاہیں بنانے پر مجھے فخر ہے، پناہ گاہوں میں غریب لوگ کھانا کھاتے ہیں اور رہتے ہیں۔ ملک میں پہلی بار سیاسی مافیا کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، سارے مافیا حکومت کے خلاف ایک ہوگئے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا انتخابی سسٹم لارہے ہیں جس کو جیتنے اور ہارنے والے دونوں تسلیم کریں گے۔ الیکٹرک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹ کاسٹ ہوں گے اس کے بعد سب کو نتائج تسلیم کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں ایک ہفتے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Related Posts