وزیر اعظم آرمی چیفس کی مدتِ ملازمت میں توسیع کرسکتے ہیں۔مسوّدۂ آرمی ایکٹ ترمیم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم آرمی چیفس کی مدتِ ملازمت میں توسیع کرسکتے ہیں۔مسوّدۂ آرمی ایکٹ ترمیم
وزیر اعظم آرمی چیفس کی مدتِ ملازمت میں توسیع کرسکتے ہیں۔مسوّدۂ آرمی ایکٹ ترمیم

اسلام آباد: آرمی ایکٹ ترمیم کے لیے تیار کردہ مسوّدے کے مندرجات سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کو آرمی چیفس کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے اختیارات حاصل ہیں۔

آرمی ایکٹ ترمیمی مسوّدے کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے چیف آف آرمی اسٹاف کو 3 سال تک مدتِ ملازمت میں توسیع دی جاسکتی ہے جسے کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

مسوّدے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف، ائیر چیف، نیول چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی مدتِ ملازمت میں توسیع اور تقرری کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔

اہم عسکری عہدوں پر مدتِ ملازمت کے لیے عمر کی حد کا بھی تعین کردیا گیا ہے۔ عمر کی حد 64 سال مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے آج کے قومی اسمبلی اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی مسوّدہ منظوری کے لیے پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

وزیر اعظم  عمران خان نے تحریکِ انصاف کا پارلیمانی پارٹی اجلاس بھی آج اسلام آباد میں  طلب کیا ہے جس کے دوران آرمی ایکٹ ترمیمی مسودے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے آرمی ایکٹ پر ترمیمی بل کے  مسوّدے کا جائزہ لینے کے لیے تحریکِ انصاف کے پارٹی ترجمانوں اور سرکاری ترجمانوں پر مشتمل اجلاس  طلب کیا۔

 اسلام آباد میں گزشتہ روز  ہونے والے اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حکومتی فیصلے کے حوالے سے ترمیمی بل پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:  آرمی ایکٹ ترمیمی مسوّدے پر ترجمانوں کا اہم اجلاس طلب

Related Posts