وزیر اعظم عمران خان آئندہ 2 سال میں ملک کو آگے لے جائیں گے۔گالف کھلاڑی گیری پلیئر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان آئندہ 2 سال میں ملک کو آگے لے جائیں گے۔گالف کھلاڑی گیری پلیئر
وزیر اعظم عمران خان آئندہ 2 سال میں ملک کو آگے لے جائیں گے۔گالف کھلاڑی گیری پلیئر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 گالف کے  عظیم کھلاڑی گیری پلیئر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان آئندہ 2 سال میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ملک کو آگے لے جائیں گے۔

سماجی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ فیس بک پر ساؤتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والےگالف کے ریٹائرڈ کھلاڑی گیری پلیئر نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، مجھے آپ پر فخر ہے۔

گیری پلیئر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان میرے لیے ہیرو کی حیثیت رکھتے ہیں اور میں ان کی رہنمائی کی صلاحیتوں کا معترف ہوں اور میں جانتا ہوں کہ عمران خان کو متعدد چیلنجز اور پریشانیوں کا سامنا ہے، تاہم ان کا قابل تعریف کردار ہمارے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کاوفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کافیصلہ

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے عمران خان کی خدمات پر میری تمام نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں جبکہ نیلسن منڈیلا کی طرح عمران خان نے بھی اپنے ملک کی بھرپور خدمت کی۔

https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial/videos/414821105841303/

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اور پوری قوم کی دُعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی بین الاقوامی کرکٹ سیریز ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دُعا گو ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی سیریز جیت کر ٹرافی اپنے نام کریں۔

مزید پڑھیں: میری اور پوری قوم کی دُعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب

Related Posts