وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan to visit Lahore today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کے روز لاہور آئیں گے۔وزیر اعظم عمران خان لاہور میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ون ٹو ون ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان مہنگائی اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت بھی کرینگے دوسری جانب وزیراعظم کے دورہ سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دارو ں کے خلاف بھرپور ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کسی دباؤ کے بغیر کارروائی جاری رکھی جائے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا مہنگائی کم کرنے کا عزم: کیا واقعی غریب عوام کو ریلیف ملے گا ؟؟؟

وزیراعلیٰ  پنجاب نے کہاہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو ریلیف دینے کے لئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد وں پر چیک کریں ۔

انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کرنے والے قانون کے ساتھ معاشرے کے بھی مجرم ہیں۔ متعلقہ ادارے اشیائے و خورد و نوش کے نرخوں میں استحکام کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔

Related Posts