وزیراعظم آج افغان صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to chair NSC meeting today over Afghan current situation

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان آج افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مجموعی طور پر افغانستان کی علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اعلیٰ سطح کے سویلین اور عسکری حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر افغانستان کی سیاسی قیادت پاکستان پہنچ گئی ہے۔ افغان اسپیکر میر رحمان رحمانی بھی وفد کا حصہ ہیں۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق افغان وفد میں محمد یونس قانونی ، استاد محمد کریم ، احمد ضیاء مسعود ، احمد ولی مسعود ، عبداللطیف پدرام اور خالد نور بھی شامل ہیں۔

دورے کے دوران افغان سیاسی رہنما پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور افغانستان میں طالبان کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں پھنسے ہم وطنوں کے انخلاء کیلئے پی آئی اے نے خصوصی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:طالبان کابل میں داخل ہوتے ہی جیت گئے تھے، اشرف غنی نے اعلانیہ ہارمان لی

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کابل سے اسلام آباد کے لیے بڑے سائز کے بوئنگ777طیارے آپریٹ کرے گی،پی آئی اے کابل کیلئے روزانہ کی بنیاد پر فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے افغانستان کی سول ایوی ایشن سے بوئنگ 777طیارے کی اجازت طلب کرلی، پی آئی اے کو افغان سی اے اے کی جانب سے اجازت ملتے ہی 16،17اور 18اگست کو بوئنگ 777طیارے کابل کیلئے آپریٹ کرے گی۔

پی آئی اے افغانستان کیلئے ایئر بس 320طیاروں کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر فلائٹ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

Related Posts