وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

federal cabinet

اسلام آباد:  وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران نئے آئی جی سندھ کی تقرری کی منظوری متوقع ہے جبکہ کابینہ میں ممنوعہ، غیر ممنوعہ اور بور اسلحہ لائسنس کے حوالے سے معاملات پر غور کیا جائے گا۔ 

گندم کی درآمد، 50 لاکھ گھروں کی تعمیرات کے ایم او یو اور صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی تنخواہوں کے حوالے سے ایکٹ 1975ء میں ممکنہ  ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں واقع وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں  گندم کی درآمد سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق بھی متوقع ہے جبکہ  اس دوران اوگرا کے وائس چیئرمین کی تقرری پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس کے  15 نکاتی ایجنڈے میں بچوں کے حقوق پر قومی کمیشن کے قیام کی منظوری اور  بھارت سے کیمیکل پیریکسائیلین کی ایک بار درآمد کی توثیق بھی شامل ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔

 کابینہ کا ہنگامی اجلاس  یکم جنوری کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں  اہم سیاسی معاملات اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ترمیمی بل پر مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری 

Related Posts